Live Updates

عمران خان کو میرے خلاف غلط معلومات فراہم کی جارہی ہیں: فیاض الحسن چوہان

muhammad ali محمد علی جمعرات 5 نومبر 2015 23:39

عمران خان کو میرے خلاف غلط معلومات فراہم کی جارہی ہیں: فیاض الحسن چوہان
راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.5 نومبر 2015 ء) فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ عمران خان کو میرے خلاف غلط معلومات فراہم کی جارہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق این اے 56 کے آرگنائزر اور تحریک انصاف کے ڈپٹی سیکرٹری کے عہدے سے برطرف کردیے جانے والے فیاض الحسن چوہان نے اس حوالے سے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ایسے کسی فیصلے کا علم نہیں ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا کے ذریعے ہی انہیں اس سے متعلق معلوم ہوا ہے۔ فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ عمران خان کو ان کیخلاف غلط معلومات فراہم کی جارہی ہیں۔ راولپنڈی کے بعض نادان دوست چوہدری سرور کو ان کیخلاف بھڑکا رہے ہیں۔ وہ ہمیشہ سے عمران خان کے ٹائیگر ہیں اور ان کی جانب سے دیے گئی ذمہ داری کو نبھا رہے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :