کراچی میں موبائل فونز چھیننے والا جوڑا گرفتار

muhammad ali محمد علی جمعرات 5 نومبر 2015 23:24

کراچی میں موبائل فونز چھیننے والا جوڑا گرفتار
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.5 نومبر 2015 ء) کراچی میں موبائل فونز چھیننے والا جوڑا گرفتار کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے کافی عرصے سے سرگرام موبائل چھیننے والے میاں بیوی کے جوڑے کو گرفتار کرلیا ہے۔ جوڑے کو موبائل چھِنتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

یہ جوڑا کراچی میں بنٹی اور ببلی کے نام سے شہرت حاصل کر چکے تھا جسے پولیس گرفتار کرنے میں مسلسل ناکام رہی تھی تاہم اب انہیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ گرفتار ہونے والے شخص کا کہنا ہے کہ وہ پولیس کے ظلم سے تنگ آکر ڈاکو بنا جبکہ اس کی اہلیہ کی جانب سے کہا گیا ہے وہ کسی چوری میں ملوث نہیں ہیں۔ انہیں جھوٹے مقدمے میں پھنسایا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :