Live Updates

تحریک انصاف میں مائنس عمران خان فارمولے پر کام شروع کردیا گیا ہے: ڈاکٹر شاہد مسعود

muhammad ali محمد علی بدھ 4 نومبر 2015 23:41

تحریک انصاف میں مائنس عمران خان فارمولے پر کام شروع کردیا گیا ہے: ڈاکٹر ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.4 نومبر 2015 ء) ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف میں مائنس عمران خان فارمولے پر کام شروع کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق معروف تجزیہ نگار ڈاکٹر شاہد مسعود کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے اندر مائنس عمران خان فارمولے پر کام شروع کردیا گیا ہے۔ تحریک انصاف کے اندر کچھ افراد کی جانب سے یہ سوچا جارہا ہے کہ عمران خان کے بعد تحریک انصاف کی قیادت کی بھاگ دوڑ کون سنبھالے گا۔ عمران خان کو یہ بات سمجھ نہیں آرہی شاید لیکن ریحام خان کے معاملے کو اس مقصد کیلئے استعمال کیا جائے گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات