اسلام آباد : لیگی رہنما دانیال عزیز کو وزارت دینے کے لیے وزیر اعظم کو پیش کی جانے والی تجویز مسترد

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 4 نومبر 2015 14:03

اسلام آباد : لیگی رہنما دانیال عزیز کو وزارت دینے کے لیے وزیر اعظم کو ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 04 نومبر 2015 ء) : ن لیگی رہنما دانیال عزیز کو وزارت دینے کے لیے وزیر اعظم نواز شریف کو پیش کی جانے والی تجویز مسترد کر دی گئی.

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق روزنامہ دنیا میں شائع ہوئی ایک رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم ہاؤس کے ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنماؤں نے حلقہ این اے 122 کے الیکشن کے بعد وزیر اعظم کو تجویز پیش کی کہ دانیال عزیز کو وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات کا قلمدان دے دیا جائے.

اس سے متعلق دورہ امریکہ سے واپسی پر وزیر اعظم نواز شریف کو دانیال عزیز کی پریس کانفرنسز میں عمران خان پر تنقید اور پارٹی موقف کے دفاع کے حوالے سے بریف کیا گیا. لیکن وزیر اعظم نواز شریف نے دانیال عزیز کو فوری طور پر وزارت دینے کی سینئیر رہنماؤں کی تجویز مسترد کر دی.

متعلقہ عنوان :