پشاور : خیبر پختونخواہ حکومت نے زلزلہ متاثرین کو سرکاری عمارتوں میں رہائش دینے کا فیصلہ کر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 4 نومبر 2015 10:49

پشاور : خیبر پختونخواہ حکومت نے زلزلہ متاثرین کو سرکاری عمارتوں میں ..

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 04 نومبر 2015 ء) : خیبر پختونخواہ حکومت نے زلزلہ زدگان کو سرکاری عمارتوں میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے . تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر اُسامہ وڑائچ کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت نے زلزلہ متاثرین کو سرکاری عمارتوں میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے .

(جاری ہے)

زلزلہ متاثرین کی سرکاری عمارتوں میں منتقلی کا فیصلہ بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کے باعث کیا گیا ہے . ڈی سی کے پی کے نے مزید کہا کہ زلزلہ متاثرین قریبی سرکاری عمارتوں میں منتقل ہو سکتے ہیں جبکہ چترال اور دیگر بالائی علاقوں کے متاثرین کو بھی منتقلی کی ہدایت کی گئی ہے.

متعلقہ عنوان :