پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے کے مشن کو جاری رکھیں گے،شہبازشریف

منگل 3 نومبر 2015 12:56

پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے کے مشن کو جاری رکھیں گے،شہبازشریف

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔3 نومبر۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب میں پاک افواج نے بہادری و جرات کی نئی مثالیں قائم کی ہیں، دہشت گردی کیخلاف اقدامات نتیجہ خیز ثابت ہورہے ہیں ،پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے کے مشن کو جاری رکھیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز وزیراعلیٰ ہاؤس میں کورکمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی سے ملاقات کے دوران کیا۔

ملاقات میں صوبے میں امن وامان کی صورتحال ، آپریشن ضرب عضب اور قومی سلامتی سمیت دیگر اہم امور تبادلہ خیال کیا گیا۔اس دوران وزیراعلیٰ نے آپریشن ضرب عضب اور قومی ایکشن پلان میں پاک افواج کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج نے بہادری اورجرات کی نئی مثالیں قائم کی ہیں ، آپریشن ضرب عضب نتیجہ خیز ثابت ہورہا ہے اور امن کی فضاء قائم ہورہی ہے ، دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے اور وہ غاروں میں چھپنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں کے سہولت کاروں کیخلاف بھی کارروائی کی جارہی ہے اور آپریشن ضرب عضب کو منطقی انجام تک پہنچا کر دم لیں گے ۔اس موقع پر وزیراعظم کور کمانڈر لاہور کو ان کی تعیناتی پر مبارکباد پیش کیا ، اس امید کا اظہار کیا کہ وہ صوبے میں قیام امن کے لئے اپنا موثر کردار اداکریں گے۔

متعلقہ عنوان :