لینڈنگ گئیر میں خرابی کے باعث لاہور ائیر پورٹ پر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ ، متعدد مسافر زخمی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 3 نومبر 2015 10:35

لینڈنگ گئیر میں خرابی کے باعث لاہور  ائیر پورٹ پر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 03 نومبر 2015 ء) : لاہور ائیرپورٹ پر آج صبح 9 بجکر 15 منٹ پر ایک طیارے کی ہنگامی لینڈنگ ہوئی .

(جاری ہے)

لینڈنگ سے قبل ہی طیارے کے پائلٹ کو معلوم ہو گیا تھا کہ طیارے کے لینڈنگ گئیر میں خرابی ہے جو کہ لینڈنگ کے دوران ٹوٹ گیا اور رن وے پر اُترتے ہی نجی پرواز 737 بوئنگ کے سارے ٹائر پھٹ گئے اور جہاز ہچکولے کھاتا ہوا لینڈنگ کے دوران کچے علاقہ میں جا گھسا. ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق جہاز کی ہنگامی لینڈنگ میں ہچکولوں کے دوران 15 سے زائد افراد زخمی ہوئے جن میں سے زیادہ تر کو سر پر چوٹیں آئی ہیں. ترجمان ایوی ایشن کے مطابق طیارے میں 112 افراد سوار تھے جبکہ زخمی مسافروں کو طبی امداد دی جا رہی ہے.

متعلقہ عنوان :