نیپالی سرحدی پولیس کی فائرنگ سے بھارتی شہری ہلاک ،بھارت کاالزام،بھارتی وزیراعظم کا نیپالی ہم منصب کو ٹیلی فون،کے پی شرما نے مودی کو کھری کھری سنادیں ، بھارت ہمارے ملک میں سیاسی جماعتوں کو کیوں اکسا رہا ہے اور احتجاج کرنے والوں کی پشت پنائی کیو ں کی جاری ہے ،بھارت ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنا بند کردے،نیپالی وزیراعظم کی وارننگ

پیر 2 نومبر 2015 23:53

نیپالی سرحدی پولیس کی فائرنگ سے بھارتی شہری ہلاک ،بھارت کاالزام،بھارتی ..

نئی دہلی/ کھٹمنڈو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2نومبر۔2015ء) )بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے نیپالی ہم منصب کے پی شرما کو ٹیلی فون کیا اس دوران نیپالی وزیراعظم نے اپنے اندرونی معاملات میں مداخلت پر مودی کو کھری کھری سنادیں اور وراننگ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت ہمارے ملک میں سیاسی جماعتوں کو کیوں اکسا رہا ہے اور احتجاج کرنے والوں کی پشت پنائی کیو ں کررہا ہے ،بھارت ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنا بند کردے،اس سے قبل بھارت نے الزام عائد کیا تھاکہنیپالی سرحدی پولیس کی فائرنگ سے بھارتی شہری ہلاک ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیر کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے نیپال کے ہم منصب کے پی شرما کو ٹیلی فون کیا ۔اس دوران نیپالی وزیراعظم بھارتی ہم منصب پر برس پڑے اور کہاکہ بھارت ہمارے ملک میں سیاسی جماعتوں کو کیوں اکسا رہا ہیاور نیپال میں احتجاج کرنے والوں کی پشت پناہی کیوں کی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

کے پی شرما نے وراننگ دیتے ہوئے کہاکہ بھارت ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرے۔

اس سے قبل بھارت نے الزام عائد کیا ہے کہ نیپال میں پولیس کی بھارت کے ساتھ سرحد پر واقع ایک چوکی سے مظاہرین کو ہٹانے کے لیے فائرنگ کے نتیجے میں ایک بھارتی شہری ہلاک ہو گیا ۔مظاہرین نے بھارتنیپال سرحد پر موجود دو اہم راستوں کو بند کر دیا تھا اور جس سے اہم سپلائی لائن متاثر ہوئی تھی۔پولیس نے سرحد پر ان رکاوٴٹوں کو ہٹانے کے لیے آپریشن شروع کیا ہے۔

نیپال کے جنوبی علاقوں سے تعلق رکھنے والے مظاہرین کا کہنا ہے کہ نئے آئین میں انھیں کنارے پر رکھا گیا ہے۔خیال رہے کہ پولیس اور مظاہرین کے درمیان اگست سے جاری جھڑپوں میں 40 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کو سر پر گولی لگی اور ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔گذشتہ دو ماہ کے دوران ہزاروں ٹرک بھارت سے نیپال نہیں جا پائے تھے۔

ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پولیس نے مظاہرین کے کیمپ پر پیر کی صبح اس وقت چھاپہ مارا جب لوگ ابھی بیدار بھی نہیں ہوئے تھے، انھوں نے خیموں کو ہٹا دیا اور ٹرکوں کو نیپال سے روانہ کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کسی قسم کا پرتشدد واقعہ رونما نہیں ہوا ہے۔دوسری جانب بعض مظاہرین نے کہا کہ پولیس نے ان کے خلاف لاٹھی کا استعمال کیا اور رکاوٹ کو ختم کرنے کے لیے قوت استعمال کی۔