معروف مذہبی سکالر نعمان علی خان کے نومولود بیٹے کی ہسپتال منتقلی

muhammad ali محمد علی پیر 2 نومبر 2015 23:42

معروف مذہبی سکالر نعمان علی خان کے نومولود بیٹے کی ہسپتال منتقلی
لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.2 نومبر 2015 ء) معروف مذہبی سکالر نعمان علی خان کے نومولود بیٹے کی ہسپتال منتقلی کی خبریں سامنے آئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق معروف مذہبی سکالر نعمان علی خان کے نومولود بیٹے کو ہسپتال داخل کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر جاری کیے گئے پیغام میں نعمان علی خان نے بتایا ہے کہ ان کے بیٹے کی ایک ہفتے قبل پیدائش ہوئی تھی۔ وہ دل اور سانس کے عارضے میں مبتلا ہیں جس کے باعث انہیں ہسپتال داخل کردیا گیا ہے۔ نعمان علی خان نے دنیا بھر میں اپنے چاہنے والوں سے ان کے بیٹے کیلئے دعا کی درخواست کی ہے۔