اسلام آباد : ایم کیو ایم کے وفد کی چئیر مین سینیٹ سے ملاقات، استعفے واپس لے لیے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 2 نومبر 2015 13:45

اسلام آباد : ایم کیو ایم کے وفد کی چئیر مین سینیٹ سے ملاقات، استعفے واپس ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 02 نومبر 2015 ء) :ایم کیو ایم کے وفد نے چئیر مین سینیٹ رضا ربانی سے ملاقات کر کے استعفے واپس لے لیے ہیں. تفصیلات کیمطابق ایم کیو ایم کے 5 رکنی وفد نے چئیر مین سینیٹ سے ملاقات کی جبکہ اس سےقبل اپنے استعفے واپس لے لیے. چئیر مین سینیٹ کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم سینیٹرز کے استعفے منظور نہیں کیے گئے تھے .

(جاری ہے)

ایم کیو ایم کے سینیٹرز نے سیکرٹری سینیٹ سے بھی ملاقات کی جبکہ ایم کیو ایم کے سینیٹرز آج ہونے والے سینیٹ کے اجلاس میں بھی شریک ہوں گے. سینیٹر طاہر مشہدی کا کہنا ہے کہ شکایت ازالہ کمیٹی بن گئی، معاملہ حل کی طرف چل رہا ہے، کمیٹی تحفظات کا ازالہ کرے گی انہوں نے کہا کہ تمام اداروں کو اپنی حدود میں کام کرنا چاہئیے، ایم کیو ایم نے کراچی آپریشن کے خاتمے کا کبھی بھی مطالبہ نہیں کیا.طاہر مشہدی کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں واپس آ کر غریبوں کے مسائل کو اُجاگر کریں گے. سینیٹ کا اجلاس آج سہپہر 3 بجے ہو گا.