کراچی : ڈارئیونگ لائسنس بنانے کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع کر دی گئی۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 2 نومبر 2015 13:08

کراچی : ڈارئیونگ لائسنس بنانے کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع کر دی گئی۔

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 02 نومبر 2015 ء) : صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال نے ڈرائیونگ لائسنس آگسز کے باہر بد انتظامی کا نوٹس لیتے ہوئے ڈارئیونگ لائسنس بنوانے کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے . تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ سندھ نے حکم جاری کیا ہے کہ شہریوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں .

(جاری ہے)

وزیر داخلہ سندھ نے بد انتظامی اور شہریوں سے بد تمیزی پر ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے تینوں دفاتر کے خلاف تحقیقات کا حکم بھی جاری کر دیا ہے .

صوبائی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ شہریوں کے ساتھ بد سلوکی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی. واضح رہے کہ اس سے قبل شہریوں کو ڈارئیونگ لائسنس بنوانے کے لیے دو ہفتوں کی مہلت دی گئی تھی جس کے بعد تینوں دفاتر میں شہریوں کا ایک غیر معمولی رش دیکھنے میں آیا جبکہ ناظم آباد میں پولیس نے شہریوں پر لاٹھی چارج بھی کیا جس کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہو گئے.

متعلقہ عنوان :