ایل پی جی کی قیمتوں میں 6 روپے فی کلو کا اضافہ

پیر 2 نومبر 2015 00:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔1نومبر۔2015ء) عالمی منڈی میں گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بعد درآمدی گیس کی قیمتوں میں 6روپے فی کلوگرام اضافہ کر دیا گیا۔عالمی منڈی ایل پی جی کی قیمت 60 ڈالر فی ٹن اضافے کے بعد 423 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عبدالہادی خان کے مطابق گیس کا گھریلو 70 روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں272روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقامی ایل پی جی پیداواری کمپنیاں درآمدی گیس کمپنیوں کی طرح قیمتوں میں اضافہ نہ کریں، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ عالمی منڈی سے ایل پی جی درآمد کرنے پر عائد سیلز ٹیکس فوری طور پر ختم کیا جائے جب کہ گیس درآمد کرنے والی کمپنیوں کو رعایت دی جائے تاکہ ملکی ضرورت کو پورا کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :