رکن قومی اسمبلی ملک ریاض کے بھائی ملک ابرار کو پولیس نے حراست میں لے لیا

ہفتہ 31 اکتوبر 2015 23:54

رکن قومی اسمبلی ملک ریاض کے بھائی ملک ابرار کو پولیس نے حراست میں لے ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31اکتوبر۔2015ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی ملک ریاض کے بھائی ملک ابرار کو پولیس نے حراست میں لے لیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ شاہدرہ کے حلقہ14میں مسلم لیگی امیدوار کی جیت کی خوشی میں اندھا دھند فائرنگ کی گئی جس پر اعلیٰ حکام نے نوٹس لیتے ہوئے فائرنگ کرنے والے ملزمان کی گرفتار کا حکم جاری کردیاجس پرایس پی سی آئی اے عمر ورک نے ملزمان کی گرفتار کیلئے چھاپہ مارا تو اس دوران رکن قومی اسمبلی ملک ریاض کے بھائی ملک ا برا ر کو پوچھ گچھ کیلئے حراست میں لے لیا گیا ۔

اس حوالے سے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنیوالے اصل شخص کا نام ملک صدیق ہے جس نے مختلف اسلحہ استعمال کر کے اندھا دھند فائرنگ کر کے خو ف ہراس پھیلایا ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق چھاپے سے قبل ایس پی سی آئی اے عمر ورک نے رکن قومی اسمبلی ملک ریاض سے ملاقات بھی کی جس کے بعد ان کے بھائی کو حراست میں لیا گیا ۔