پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ کا وقت ختم ، ووٹوں کی گنتی شروع کر دی گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 31 اکتوبر 2015 17:34

پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ کا وقت ختم ، ووٹوں ..

لاہور/کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 31 اکتوبر 2015 ء) : پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی الیکشن کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہو گیا ہے . پنجاب اور سندھ کے 20 اضلاع میں آج صبح ساڑھے سات بجے سے ہی پولنگ کا عمل جاری تھا جو کہ ساڑھے 5 بجتے ہی ختم ہو گیا ہے .

(جاری ہے)

پولنگ اسٹیشن کے اندر موجود ووٹرز کو ووٹ ڈالنے کی اجازت دی جائے گی جبکہ باہر موجود ووٹرز کے لیے پولنگ اسٹیشنز کے دروازے بند کر دئے گئے ہیں. 20 اضلاع کے مختلف پولنگ اسٹیشنز میں ووٹوں کی گنتی کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے جس کے بعد حتمی نتائج کا اعلان کیا جائے گا . البتہ پولنگ کا عمل ختم ہونے کے ایک گھنٹے بعد میڈیا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کا اعلان کر سکتا ہے.