اسلام آباد : حکومت کا یکم نومبر سے پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 64 پیسے فی لٹر اضافے کا فیصلہ، ذرائع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 31 اکتوبر 2015 14:43

اسلام آباد : حکومت کا یکم نومبر سے پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 64 پیسے فی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 31 اکتوبر 2015 ء) : حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 2روپے64پیسے فی لٹر اضافے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپیہ67پیسے فی لٹر اضافے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

اوگرا نے وزارت پٹرولیم کو ارسال کی گئی سمری میں پٹرول 5روپے28 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 3روپے34 فی لٹر اضافے کی تجویز کی تھی، ذرائع نے مزید بتایا کہ حکومت نے مٹی کے تیل، ایچ او بی سی اور لائٹ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :