اسلام آباد: ریحام خان کے پرسنل اسٹاف کو بنی گالہ آنے سے روک دیا گیا۔ ذرائع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 31 اکتوبر 2015 13:05

اسلام آباد: ریحام خان کے پرسنل اسٹاف کو بنی گالہ آنے سے روک دیا گیا۔ ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 31 اکتوبر 2015 ء) : ریحام خان کے پرسنل اسٹاف کو بنی گالہ آنے سے روک دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان سے علیحدگی کے بعد ریحام خان کے پرسنل اسٹاف کو بنی گالہ آنے سے روک دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ریحام خان کا پرسنل اسٹاف تین سے پانچ افراد پر مشتمل ہے۔ جنہیں پی ٹی آئی کے ترجمان نعیم الحق نے بنی گالہ آنے سے روک دیا ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز نعیم الحق ہی نے عمران خان اور ریحام خان کی طلاق سے متعلق خبر میڈیا کو دی تھی اور اس کی تصدیق بھی کی تھی جس کے بعد اب ریحام کے پرسنل اسٹاف کو بھی بنی گالہ جانے سے روک دیا گیا ہے تاہم ریحام خان لندن میں ہی موجود ہیں۔