ریحام خان کا لندن میں میڈیا کانفرنس میں شرکت نہ کرنےکا فیصلہ

muhammad ali محمد علی ہفتہ 31 اکتوبر 2015 01:04

ریحام خان کا لندن میں میڈیا کانفرنس میں شرکت نہ کرنےکا فیصلہ

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.30اکتوبر 2015 ء) ریحام خان نے لندن میں میڈیا کانفرنس میں شرکت نہ کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان سے علیحدگی کے فیصلے کے بعد اس وقت ریحام خان لندن میں موجود ہیں۔

(جاری ہے)

ریحام خان گزشتہ روز میڈیا کانفرنس میں شرکت کے لیے لندن پہنچی تھیں۔ تاہم عمران خان سے علیحدگی کے حوالے سے میڈیا پر بے انتہاء کوریج ہونے کے باعث ریحام خان نے میڈیا کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔