Live Updates

عمران خان اور ریحام خان کی طلاق، وزیر اعظم نواز شریف نے پارٹی رہنماوں کو بیان بازی سے روک دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 30 اکتوبر 2015 14:44

عمران خان اور ریحام خان کی طلاق، وزیر اعظم نواز شریف نے پارٹی رہنماوں ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 اکتوبر 2015ء) : پاکستان تحریکٍ انصاف کے چئیر مین عمران خان اور ریحام خان کی طلاق کی خبر کے بعد وزیر اعظم نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو خبردار کرتے ہوئے ہدایت جاری کر دی ہے .

(جاری ہے)

وزیر اعظم نواز شریف نے عمران خان اور ریحام خان کی طلاق پر پارٹی رہنماؤں کو بیان بازی سے روکتے ہوئے ہدایت کی کہ عمران خان کی ذاتی زندگی پر ن لیگ کا کوئی رہنما تبصرہ نہ کرے. وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خاندانی اور ذاتی زندگی کا احترام کیا جائے.

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات