Live Updates

لاہور :پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان اور ان کی اہلیہ ریحام خان کے مابین طلاق پر باہمی اتفاق ہو گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 30 اکتوبر 2015 12:05

لاہور :پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان اور ان کی اہلیہ ریحام خان کے مابین ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 اکتوبر 2015ء) : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان اور ان کی اہلیہ کے مابین باہمی مشاورت سے طلاق پر اتفاق ہو گیا ہے . تفصیلات کے مطابق عمران خان اور ریحام خان نے باہمی مشاورت سے طلاق پر اتفاق کیا ہے . ریحام خان گذشتہ روز ہی لندن روانہ ہو گئی ہیں، جبکہ وہ عمران خان سے تمام معاملات طے کر کے لندن گئی ہیں جبکہ پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان پاکستان ہی میں موجود ہیں.

(جاری ہے)

ترجمان پی ٹی آئی نعیم الحق کا کہنا ہے کہ یہ تکلیف دہ معاملہ ہے ، انہوں نے کہا کہ عمران خان اور ریحام خان کے مابین طلاق باہمی رضا مندی سے ہوئی ہے ، نعیم الحق کا کہنا تھا کہ طلاق دینے کا فیصلہ نہایت سنجیدہ اور حساس مسئلے پر کیا گیا. البتہ میڈیا سے درخواست ہے کہ کسی بھی قسم کی غلط فہمی سے گریز کیا جائے. واضح رہے کہ عمران خان اور ریحام خان کی طلاق سے متعلق متعدد خبریں کافی عرصے سے گردش کر رہی تھیں جن کی تصدیق کرتے ہوئے پی ٹی آئی ترجمان نعیم الحق نے بتایا کہ ریحام خان اور عمران خان میں طلاق باہمی رضا مندی سے ہوئی ہے.

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات