بالائی علاقوں کے زلزلہ متاثرین مختلف امراض میں مبتلا ہونے لگے

جمعہ 30 اکتوبر 2015 11:19

بالائی علاقوں کے زلزلہ متاثرین مختلف امراض میں مبتلا ہونے لگے

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 اکتوبر۔2015ء ) زلزلے سے متاثرہ بالائی علاقوں میں سردی کی لہر برقرار جس کی وجہ سے زلزلہ متاثرین مختلف امراض میں مبتلا ہونے لگے۔مالاکنڈ ڈویژن کے علاقوں لوئر اور اپر دیر،چترال ،شانگلہ ، بونیر اور گلگت بلتستان کے علاقوں غذر اور دیامر کا موسم سرد سے سرد ترہونے لگا۔خشک سردی زلزلہ متاثرین کی مشکلات مزید بڑھانے لگی۔

(جاری ہے)

خشک موسم کے سبب کئی بیماریاں پھیلنے لگیں، نزلہ، زکام، کھانسی اورگلے کی خرابی کے ساتھ بچوں میں نمونیا جیسی خطرناک بیماری کا خطرہ بھی بڑھ گیا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اورسرد رہے گا۔ زلزلے سے متاثرہ خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے علاقوں میں اگلے تین سے چار روز کے دوران موسم شدید سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :