Live Updates

خیبرپختونخواہ حکومت نے عمران خان اور ریحام خان سے متعلق اعلامیے سے اظہار لاتعلقی کردیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 30 اکتوبر 2015 00:14

خیبرپختونخواہ حکومت نے عمران خان اور ریحام خان سے متعلق اعلامیے سے ..
پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.29اکتوبر 2015 ء) خیبرپختونخواہ حکومت نے عمران خان اور ریحام خان سے متعلق اعلامیے سے اظہار لاتعلقی کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں عمران خان اور ریحام خان سے متعلق اعلامیے سے لاتعلقی کا اظہار کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی حکومت کے ترجمان مشتاق غنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ اعلامیہ کسی کی بے وقوفی یا کم علمی کا نتیجہ ہے۔

اس حوالے سے حکومت حکام کو ہرگز کوئی علم نہیں تھا۔ تحقیقات کے بعد ذمہ دار کیخلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔ یاد رہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبرپختونخواہ حکومت کی جانب سے ایک اعلامیہ جاری کیا گیا تھا جس کے مطابق صوبے میں تمام خصوصی منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے عمران خان اور ان کی اہلیہ ریحام خان کو باقائدہ مطلع رکھا جائے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات