علی ظفر کی کامیابی پر چودھری شجاعت ، پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کی مبارکباد

الیکشن میں حمایت پر ایس ایم ظفر کا چودھری شجاعت حسین سے اظہار تشکر

جمعرات 29 اکتوبر 2015 23:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اکتوبر۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں کامیابی پر اپنی پارٹی کے مرکزی رہنما ایس ایم ظفر کے صاحبزادے ایس علی ظفر کو دلی مبارکباد دی ہے جبکہ الیکشن میں حمایت کرنے پر ایس ایم ظفر اور ایس علی ظفر نے چودھری شجاعت حسین سے اظہار تشکر کیا ہے جو اظہار تہنیت کیلئے ایس ایم ظفر کی رہائش گاہ پر پہنچے تھے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگی قائدین نے انتخابات میں اپنے صدارتی امیدوار کی کامیابی پر عاصمہ جہانگیر کو بھی دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے پاکستان مسلم لیگ کے حمایت یافتہ امیدواروں کی کامیابی پر پارٹی سے تعلق رکھنے والے وکلاء سے اظہار تشکر کرتے ہوئے ان کی کوششوں کی تعریف کی ہے۔

متعلقہ عنوان :