بھارتی کرکٹ بورڈ نے چیر مین پی سی بی شہریار خان کو معذرت بھرا خط لکھ دیا
جمعرات 29 اکتوبر 2015 13:22
نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار29اکتوبر۔2015ء ) بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر ششانک منوہر نے پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان سے ممـبئی میں پیش آنے والے واقعے پر تحریری معذرت کرلی ہے ۔ پی سی بی چیئرمین کو لکھے گئے خط میں انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان سے سیریز کھیلنے یا نہ کھیلنے کا فیصلہ حکومت کرے گی جو کـچھ آپ کے ساتھ ہوا وہ بجا نہ تھا ، غلط تھا اس کا افسوس ہے ، آپ ہمارے مہمان تھے ، ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا ۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر ششانک منوہر نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے صدر شہریارخان سے تحریری معذرت کرلی ۔ یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان چند دن پہلے بھارت گئے تھے ، جہاں انہوں نے بھارتی کرکٹ بورڈ حکام سے ، دسمبر میں آئی سی سی فیوچر ٹور پروگرام کے تحت شیڈول پاک بھارت سیریز پر بھارت کا جواب لینا تھا ، لیکن جواب دینا تو دور کی بات بھارتی بورڈ کے صدر ششانک منوہر نے تو آن ریکارڈ شہریار خان سے ملاقات ہی نہيں کی ، جب شہریارخان ممبئی میں بھارتی بورڈ کے دیگر عہدیداروں سے ملنے آئے تو ان پربھارتی انتہا پسند تنظیم شیوسینا کے انتہا پسندوں نے دھاوا بول دیا ، اس دھاوے میں ہوا تو کچھ بھی نہیں لیکن ہوا بہت کچھ تھا، شہریار خان وطن لوٹ آئے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.