8 سال سے نادرا میں تعینات افغان باشندے کی برطرفی کے احکامات جاری

جمعرات 29 اکتوبر 2015 13:12

8 سال سے نادرا میں تعینات افغان باشندے کی برطرفی کے احکامات جاری

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اکتوبر۔2015ء) چیئرمین نادرا عثمان مبین نے 8 سال سے نادرا میں تعینات افغان باشندے کی برطرفی کے احکامات جاری کرتے ہوئے ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز چیئرمین نادرا نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے 8 سال سے نادرا کے قومیا دارے میں تعینات افغان باشندے روح اللہ کو برطرف کر دیا۔

(جاری ہے)

روح اللہ 23 اکتوبر 2007ء کو جعلسازی اور نادرا کے حکام کی ملی بھگت سے رشوت دے کر قومی ادارے میں تعینات ہوا تھا جبکہ افغان باشندہ روح اللہ باجوڑ ایجنسی میں نادرا کے رجسٹریشن سینٹر میں جونیئر ایگزیکٹو تعینات تھا۔ اور اس نے اپنے رشتہ داروں سمیت سینکڑوں افغان باشندوں کے شناختی کارڈ بنوائے جن میں سے کچھ افراد پاکستان مخالف سرگرمیوں میں بھی ملوث رہے ہیں۔ عثمان مبین نے اس حوالے سے نادرا کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نادرا قومی ادارہ ہے اور اس میں موجود کالی بھیڑوں کو نکال کر اس کو پاک کیا جائے گا تاکہ مستقبل میں اس ادارے کو غلط سرگرمیوں کے لئے استعمال ہونے سے روکا جا سکے

متعلقہ عنوان :