بھولا گجر میرا بھائی تھا ،کیس کو خراب کرنے کیلئے سازش کی گئی ہے ،رانا ثنااللہ

جمعرات 29 اکتوبر 2015 00:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28اکتوبر۔2015ء) صوبائی وزیر قانون رانا ثنااللہ نے کہاہے کہ بھولا گجر ان کا بھائی تھا اور اسے نوجنوری کو قتل کیاگیا ،الزام لگانے والے سے ملاقات تو دور کی بات ہے کبھی فون پر بھی بات نہیں ہوئی۔

(جاری ہے)

بدھ کو مجرم نوید کمانڈکے الزام کے بعد رانا ثنااللہ نے اپنے بیان میں نوید کے الزام کو بے بنیاد اور سازش قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ سارے شہر کو پتہ ہے کہ اس کیس کا مدعی میں خودہوں اور یہ چال کیس خراب کرنے کیلئے چلی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھولا گجر کا قتل کیوں ہوا ،موقع کے گواہان اور ٹرائل موجود ہے ،اگر تفتیش کے ذریعے کسی نتیجے پر پہنچا جاسکتاہے تو ضرور پہنچناچاہیے ،کرائے کے قاتل کے بیان کی بنیاد پر کیس کو خراب نہیں کیا جاسکتاہے ،جب یہ سازش کی گئی اس وقت ملزم کو سزا نہیں ہوئی تھی۔

متعلقہ عنوان :