Live Updates

اسلام آباد : عوام زلزلہ متاثرین کی مدد کریں، پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کی اپیل

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 28 اکتوبر 2015 13:56

اسلام آباد : عوام زلزلہ متاثرین کی مدد کریں، پی ٹی آئی چئیر مین عمران ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 اکتوبر 2015 ء) : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ تمام عوام مل کر زلزلہ متاثرین کی مدد کریں.

(جاری ہے)

عمران خان کا کہنا تھا کہ دور دراز کے علاقوں میں زلزلہ متاثرین کو امداد کی شدید ضرورت ہے لہٰذا عوام سے اپیل ہے کہ ان کی مدد کے لیے کوشش کریں. دو روز قبل آنے والے زلزلے میں سب سے زیادہ نقصان خیبر پختونخواہ میں ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ مجموعی طور پر زلزلے کے باعث سب سے زیادہ ہلاکتیں بھی خیبر پختونخواہ ہی میں ہوئی ہیں.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات