پنجاب بھر میں سی این جی کی فراہمی غیر معینہ مدت کے لیے بند

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 28 اکتوبر 2015 11:25

پنجاب بھر میں سی این جی کی فراہمی غیر معینہ مدت کے لیے بند

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 اکتوبر 2015 ء) : موسم میں تبدیلی آتے ہی پنجاب سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں گیس کی کھپت میں اضافہ ہو گیا ہے. پنجاب بھر میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی آج صبح 6 بجے سے بند کردی گئی۔

(جاری ہے)

سوئی نادرن حکام کے مطابق ملک میں مائع قدرتی گیس کی دستیابی کم ہوگئی ہے لہٰذا آج صبح چھ بجے سے پنجاب بھر میں سی این جی اسٹیشنزکو گیس کی فراہمی بند کردی گئی ہے تاہم صنعتوں اور گھریلو صارفین کو معمول کے مطابق گیس کی فراہمی جاری رہے گی.

متعلقہ عنوان :