حکومت پورے ملک میں نظام صلوٰۃ پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنائے گی ،ذیلی کمیٹیاں اسلام آباد کے ہر سیکٹر میں مختلف مساجد کی کمیٹیوں اور علماء کو قائل کر یں گی، ہفتہ وار رپورٹ وزارت میں جمع کروائی جائیگی

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار یوسف کانظام صلوٰۃ کمیٹی سے خطاب

منگل 27 اکتوبر 2015 19:52

حکومت پورے ملک میں نظام صلوٰۃ پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنائے گی ،ذیلی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اکتوبر۔2015ء) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے کہاہے کہ حکومت پورے ملک میں نماز کے یکساں اوقات قائم کرنے کے لیے نظام صلوۃ پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنائے گی، اوقاف کی مساجد میں نظام صلوۃ پر سو فیصد عمل درآمد کروایا جائے گا،ذیلی کمیٹیاں بنائی گئی ہیں جو اسلام آباد کے ہر سیکٹر میں مختلف مساجد کی کمیٹیوں اور علماء سے ملاقاتیں کر کے انہیں قائل کر یں گی اور ہفتہ وار رپورٹ وزارت میں جمع کروائیں گی۔

وہ منگل کو یہاں وزارت میں نظام صلوٰۃ کمیٹی کے ایک اجلاس کی صدارت کے دوران خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی یہ ذمہ داری ہے کہ نظام صلوۃ پر عمل داآمد کروایا جائے اس سلسلے میں علماء اکرام کا تعاون بہت اہم ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی سطح پر عمل درآمد کروانے کے بعد نظام صلوۃ کو پورے ملک میں نافظ کیا جائے گا۔ وہ منگل کو یہاں نظام صلوٰۃ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے ۔

اجلاس میں مولانا عبدالعزیز حنیف ،مفتی ضمیر ساجد، عارف شیرازی، علامہ ساجد نقوی سمیت تمام مسالک کے علماء اکرام نے شرکت کی۔ اجلاس میں نظام صلوۃ فارمولے پر عمل درآمد کروانے کے لئے مختلف تجاویزات کا جائزہ لیا گیا اور اس سلسلے میں نظام صلوۃ فارمولے میں تبدیلی لا کر اس کو مزید آسان بنانے کا فیصلہ کیا گیا جس کے تحت نمازوں کے اوقات کار میں ہر دس دن بعد مہینے میں تین دفعہ تبدیلی لائی جائے گی جس پر تمام علماء نے اتفاق کیا۔

وفاقی وزیر نے علماء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نظام صلوۃ پر عملدرآمد کروانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ اس سلسلے میں ذیلی کمیٹیاں بنائی گئی ہیں جو اسلام آباد کے ہر سیکٹر میں مختلف مساجد کی کمیٹیوں اور علماء سے ملاقاتیں کر کے انہیں قائل کر یں گی اور ہفتہ وار رپورٹ وزارت میں جمع کروائیں گی۔جن کا ہر مہینے جائزہ لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اوقاف کی مساجد میں نظام صلوۃ پر سو فیصد عمل درآمد کروایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :