سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر رخسانہ جبین کا وفد کے ہمراہ جامعہ بلوچستان کا دورہ

منگل 27 اکتوبر 2015 19:44

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اکتوبر۔2015ء ) سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر رخسانہ جبین نے ایک وفد کے ہمراہ جامعہ بلوچستان کا دورہ کیا۔ انہوں نے جامعہ کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اقبال سے ملاقات کی۔ اس موقع پر رجسٹرار محمد طارق جوگیزئی، ڈاکٹر اکرم دوست، ڈاکٹر محمد عالم مینگل اور دیگر بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران تعلیمی، تحقیقی سرگرمیوں، اداروں کے درمیان دو طرفہ تعلقات، مشترکہ طور پر کانفرنسز، ورکشاپ، سیمینار کے انعقاد سمیت مجوعی طور پر صوبے کے تعلیمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈاکٹر جاوید اقبال نے اس موقع پر بتایا کہ جامعہ بلوچستان نے اعلیٰ تعلیم کے حصول کو ممکن بنانے کے لئے گزشتہ برسوں میں اہم پیش رفت کی ہے۔

(جاری ہے)

سو فیصد طلبہ کو داخلہ دینے سمیت بڑی تعداد میں اسکالرز کو تحقیقی سرگرمیوں اور اعلیٰ تعلیم کے مواقع مہیا کی جارہی ہیں۔ 50سے زائد پروفیسر تعینیات کی گئی ہیں۔ اکیڈمک کو ترجیع دینے سے مالی معاملات مستحکم اور بہتری کی جانب گامزن ہیں۔

ایک سمت کا تعین کیا گیا ہے۔ یونیورسٹی ایکٹ کے تحت تمام معاملات کو بروء کار لایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چانسلر کی سرپرستی میں صوبے کے تمام یونیورسٹیاں بہتر طور پر اپنے خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔کیونکہ قوموں کی ترقی کا راز اعلیٰ تعلیم کے حصول میں پوشیدہ ہے۔ وائس چانسلر وومن یونیورسٹی ڈاکٹر رخسانہ جبین نے کہا کہ تعلیمی اداروں کے درمیان تعلقات استوار کرنے اور ایک دوسرے کے تجربات اور تعاون کو بروء کار لاتے ہوئے تعلیم کے اصل مقاصد کو حاصل کئے جاسکتیں ہیں۔

اور جامعہ بلوچستان ایک مادر علمی درسگاہ ہے۔ جس کے صوبے میں تعلیمی کاوشیں اور اداروں کے ساتھ تعاون اور سرپرستی ہمشہ نمایاں رہی ہیں۔ انہوں نے جامعہ بلوچستان کے مین لائبریری، آڈیٹوریم کا دورہ کیا۔ نئے تعمیری پروجیکٹ کا جائزہ لیا اور اپنے پسندیدگی کا اظہار کیا۔