اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس شروع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 27 اکتوبر 2015 12:04

اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس  شروع

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 اکتوبر 2015 ء) : وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس شروع ہو گیا ہے .

(جاری ہے)

اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، ڈی جی آئی ایس پی آر، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار بھی شریک ہیں. اجلاس میں وزیر اعظم نواز شریف کو زلزلے میں ہونے والے نقصانات پر چئیر مین این ڈی ایم اے کی جانب سے بریفنگ دی جائے گی . جبکہ این ڈی ایم اے اور چاروں صوبوں کی تیار کردہ رپورٹس کا بھی جائزہ لیا جائے گا.