بھارتی ادیب محمد گلزار نے مودی حکومت کے رویے پر احتجاج کرتے ہوئے ایوارڈ لینے سے انکار کردیا

پیر 26 اکتوبر 2015 00:44

بھارتی ادیب محمد گلزار نے مودی حکومت کے رویے پر احتجاج کرتے ہوئے ایوارڈ ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25اکتوبر۔2015ء) بھارتی ادیب و نغمہ نگار محمد گلزار بھی مودی حکومت کے شدت پسندانہ رویے کے خلاف میدان میں آگئے اور انہوں نے بھارتی حکومت کے رویے کے خلاف ساہیتا اکیڈمی ایوارڈ لینے سے انکار کردیا ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈ یا رپورٹس کے مطابق بھارتی ادیب محمد گلزار کا کہنا ہے کہ مودی حکومت کا مسلمانوں کے ساتھ رویہ درست نہیں ہے جس کی وجہ سے ساہیتا اکیڈمی ایوارڈ لینے سے انکار کیاہے۔انہوں نے کہاکہ ایوارڈ نہ لے کر مودی حکومت کے خلاف پر امن احتجاج کا طریقہ اپنایا ہے۔