جوئے روٹ اور وہاب ریاض میں ہوا کیا؟ ویڈیو سامنے آ گئی

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر 26 اکتوبر 2015 00:44

جوئے روٹ اور وہاب ریاض میں ہوا کیا؟ ویڈیو سامنے آ گئی

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25اکتوبر۔2015ء)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز کا میچ ختم ہونے پر برطانوی ٹیم انتظامیہ نے آئی سی سی میچ ریفری سے پاکستان کی شکایت لگائی ہے، برطانوی ٹیم کا کہنا تھا کہ پانی پلانے کے وقفے کے دوران وہاب ریاض نے گیند کو جوتوں سے رگڑا۔

(جاری ہے)

لیکن وہ یہ بات ثابت نہ کر پائی۔برطانوی ٹیم کے کوچ کے مطابق جوئے روٹ نے وہاب ریاض کو گیند کو پاوٴں سے رگڑتے دیکھا جس کے بعد دونوں میں بحث بھی ہوئی۔ اب اس سارے معاملے کی ویڈیو سامنے آ گئی۔ آپ بھی ویڈیو دیکھئے ۔