جنوبی افریقہ ، بھارت کے مابین فیصلہ کن معرکہ کل ہندو انتہا پسند تنظیم شیوسینا کے گڑھ میں ہو گا

ہفتہ 24 اکتوبر 2015 20:44

جنوبی افریقہ ، بھارت کے مابین فیصلہ کن معرکہ کل ہندو انتہا پسند تنظیم ..

ممبئی (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار24اکتوبر۔2015ء )جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان سیریز کا فیصلہ کن معرکہ کل شیوسینا کے گڑھ ممبئی میں ہو گا اور یہ دیکھنا دلچسپ ہو گا کہ کرکٹ میں کوئی جیتے گا یا مقابلے سے باہر ہی کسی کو فتح مل جائے گی ۔ بھارت اور جنوبی افریقہ کا فائنل میچ پاکستانی وقت کے مطابق کل دن 1 بجے وانکیھڈے سٹیڈیم ممبئی میں کھیلا جائے گا ۔

(جاری ہے)

اب دیکھنا یہ ہے کہ کرکٹ کا کھیل ہوتا یا شیو سینا کے غنڈے کھیل سے کھیل کھیلتے ہیں ۔ فیصلہ کن معرکہ کرکٹ کم اور انتظامات کی وجہ سے زیادہ دلچسپ ہو گیا ہے ۔ پاکستانی امپائر علیم ڈار کو پہلے ہی آؤٹ کر دیا گیا ہے جب کہ سابق پاکستانی فاسٹ باؤلرز وسیم اکرم اور شعیب اختر خود کل کے میچ میں کمنٹری کرنے سے انکار کر چکے ہیں ۔ اگر کرکٹ ہوتی ہے تو مقابلہ زور کا ہو گا، مورنے مورکل اور جے پی ڈومنی کی انجریز نے جنوبی افریقہ کو زخمی کر دیا ہے ۔ ادھر بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی پر بھی جیت کا زبردست دباؤ ہو گا ۔