گورنر ہاؤس سندھ کو بھارت سے دھمکی آمیز فون کال موصول

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 23 اکتوبر 2015 23:48

گورنر ہاؤس سندھ کو بھارت سے دھمکی آمیز فون کال موصول

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23اکتوبر۔2015ء) گورنر ہاؤس سندھ کو نئی دلی سے دھماکے آمیز فون کال موصول ہوئی جس میں کالر نے گورنر ہاؤس کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی۔ نجی ٹی وی کے مطابق گورنر ہاؤس سندھ کو بھارتی دارالحکومت نئی دلی سے دھمکی آمیز فون کال موصول ہوئی جس میں بھارتی شہری نے گورنر ہاؤس کو 5 منٹ میں بم سے اڑانے کی دھمکی دی۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ دھمکی آمیز فون کال بھارتی نمبر 00919999083737 سے کی گئی جو نئی دلی سے یش نامی شہری نے کی۔

دوسری جانب فون کال موصول ہونے کے بعد گورنر ہاؤس نے سیکیورٹی اداروں کو صورتحال سے کو آگاہ کیا جس کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ نے گورنر ہاؤس کا تفصیلی جائزہ لیا اور اسے کلیئر قرار دے دیا جب کہ واقعے کے بعد گورنر ہاؤس کے اطراف سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :