بھارت پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہے، سرتاج عزیز

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 23 اکتوبر 2015 23:48

بھارت پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہے، سرتاج عزیز

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23اکتوبر۔2015ء) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہے، بھارت مسلسل سیز فرائر کی خلاف ورزی کررہاہے۔

(جاری ہے)

مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے واشنگٹن میں نیوزکانفرنس کہا کہ مجموعی طور پر وزیراعظم نواز شریف کا دورہ امریکا کامیاب رہا، امریکا کو بتایاکہ پاکستان کےمختلف علاقوں میں ’’را‘‘ دہشت گردی کررہی ہے، پاکستان میں دہشت گردی میں بھارتی حکومت کے اسٹیٹ ایکٹرملوث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان حکومت اشارہ دےکہ طالبان سے مذاکرات کے لیے تیار ہے تو سہولت دینے کو تیار ہیں۔