جیکب آباد، لاشاری محلے میں خود کش دھماکہ، 5 بچوں سمیت 16 افراد جاں بحق

muhammad ali محمد علی جمعہ 23 اکتوبر 2015 19:58

جیکب آباد، لاشاری محلے میں خود کش دھماکہ، 5 بچوں سمیت 16 افراد جاں بحق

جیکب آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.23اکتوبر 2015 ء) جیکب آباد کے لاشاری محلے میں خود کش دھماکہ ہوا ہے جس کے باعث 5 بچوں سمیت 16 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں قومی شاہراہ پر واقع پارک کے قریب لاشاری محلے میں خود کش دھماکہ ہوا ہے جس کے باعث 5 بچوں سمیت 16 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ دھماکے کے باعث 20 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئَے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب محرم کا ماتمی جلوس وہاں سے گزر رہا تھا تاہم ڈپٹی کمیشنر شاہ زمان کھوڑو کا کہنا ہے کہ دھماکہ جلوس کے گزرنے کے بعد ہوا۔ اس حوالے سے ڈی ایس پی خدا بخش نے تصدیق کی ہے کہ حملہ خود کش تھا۔ جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے جبکہ زخمیوں میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل ہے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کرکے انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔