پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلہ ، شدت 5 اعشاریہ 3ریکارڈ

جمعہ 23 اکتوبر 2015 11:54

پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلہ ، شدت 5 اعشاریہ 3ریکارڈ

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 اکتوبر۔2015ء) جنوبی پنجاب کے شہروں ملتان ،ڈی جی خان ،راجن پور، بہاول پور سمیت دیگر شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔زلزلہ سے دیواروں کو نقصان پہنچاتاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ زلزلہ کی شدت پانچ عشاریہ تین ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

ملتان ، مظفر گڑھ ، وہاڑی ، بہاول پور ،رحیم یارخان ، ڈی جی خان ، راجن پور ، جام پور ، چنیوٹ سمیت جنوبی پنجاب کے دیگر شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

زلزلہ صبح پانچ بج کر 27منٹ پر ریکارڈ کیا گیا۔زلزلے کے باعث لوگ گھروں سے باہر نکل آئے، زلزلے سے گھروں کی دیواروں کو بھی جزوی نقصان پہنچا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ شدت پانچ عشاریہ تین ریکارڈ کی گئی جبکہ اسکا مرکز فورٹ منروسے جنوب مشرق کی طرف تھا۔

متعلقہ عنوان :