پاکستان کے دوسرے گورنر جنرل اور وزیر اعظم خواجہ ناظم الدین کی 51ویں برسی منائی گئی

جمعرات 22 اکتوبر 2015 14:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 اکتوبر۔2015ء ) پاکستان کے دوسرے گورنر جنرل اور وزیر اعظم خواجہ ناظم الدین کی اکیانویں برسی منائی گئی ۔خواجہ ناظم الدین قائد اعظم محمد علی جناح کے بااعتماد ساتھی تھے۔ وہ 19 جولائی 1894ء کو ڈھاکا میں پیدا ہوئے تھے۔ وہ نواب سلیم اللہ کے بھانجے تھے جو آل انڈیا مسلم لیگ کے بانیوں میں شمار ہوتے تھے۔ قیام پاکستان کے بعد وہ مشرقی پاکستان کے وزیر اعلیٰ منتخب ہوئے۔

(جاری ہے)

1948ء میں قائد اعظم کی وفات کے بعد انہیں پاکستان کا گورنر جنرل منتخب کیا گیا 1951ء میں جب لیاقت علی خان شہید ہوئے تو وہ پاکستان کے وزیر اعظم کے منصب پر فائز ہوئے۔۔۔1953ء میں گورنر جنرل غلام محمد نے انہیں غیر آئینی طور پر برطرف کردیا جس کے بعد وہ دلبرداشتہ ہوکر سیاست سے کنارہ کش ہوگئے۔ 1963ء میں ایک مرتبہ پھر سیاست کے میدان میں متحرک ہوئے۔ 1965ء کے صدارتی انتخابات کے لیے وہ بھی ایک ممکنہ امیدوار تھے مگر خود انہوں نے فاطمہ جناح کو امیدوار بنائے جانے کے لیے کوشش کی اور کامیاب رہے۔ ابھی یہ صدارتی مہم جاری تھی کہ 22 اکتوبر 1964ء کو حرکت قلب بند ہوجانے کی وجہ سے ان کا انتقال ہوگیا۔وہ ڈھاکہ میں آسودہ خاک ہیں۔