وزیراعظم نوازشریف کی ہدایت پر وزیر دفاع ہوٹل ” ولدرڈ“ سے بلیئر ہاؤس منتقل،وزیراعظم نوازشریف کی ہدایت پر وزیر دفاع خواجہ آصف کو ہوٹل ” ولدرڈ“ سے بلیئر ہاؤس رہائش فراہم کردی گئی

جمعرات 22 اکتوبر 2015 00:06

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21اکتوبر۔2015ء) وزیراعظم نوازشریف کی ہدایت پر وزیر دفاع خواجہ آصف کو ہوٹل ” ولدرڈ“ سے بلیئر ہاؤس رہائش فراہم کردی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف اپنا دورہ چین مکمل کرکے وزیر اعظم نواز شریف کے واشنگٹن پہنچنے سے ایک دن قبل ہی امریکہ پہنچ گئے تھے اور انہوں نے وائٹ ہاؤس کے قریب ولدرڈ ہوٹل میں رہائش اختیار کی تاہم وزیراعظم نے واشنگٹن پہنچتے ہی ہدایت کی کہ وزیر دفاع کی رہائش کا بلیئر ہاؤس میں بندوبست کیا جائے جس کے بعد انہیں بلیئر ہاؤس میں رہائش فراہم کردی گئی ۔