پاکستان کے مختلف علاقوں میں رواں ہفتے کے اختتام پر بارشوں اور برف باری کی پیشن گوئی

muhammad ali محمد علی بدھ 21 اکتوبر 2015 23:10

پاکستان کے مختلف علاقوں میں رواں ہفتے کے اختتام پر بارشوں اور برف باری ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.21اکتوبر 2015 ء) پاکستان کے مختلف علاقوں میں رواں ہفتے کے اختتام پر بارشوں اور برف باری کی پیشن گوئی کی جارہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے رواں ہفتے کے آخر اور آئندہ ہفتے کے شروع میں پاکستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور بعض مقامات پر برف باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ہفتے سے پیر کے دوران خیبرپختونخوا کے علاقے مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، مردان، بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن، فاٹا، اسلام آباد، بالائی پنجاب، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ جنوبی پنجاب ملتان، ڈی جی خان ڈویژن میں اتوار اور پیر کو چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارشیں ہوسکتی ہیں۔

مالاکنڈ ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں ہفتہ سے پیر کے دوران ہلکی برفباری کا بھی امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :