اسلام آباد : ضلعی انتظامیہ کا اسلام آباد کے مشہور ہوٹل سرینا پر چھاپہ، کچن سیل کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 21 اکتوبر 2015 16:17

اسلام آباد : ضلعی انتظامیہ کا اسلام آباد کے مشہور ہوٹل سرینا پر چھاپہ، ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 اکتوبر 2015 ء) : ضلعی انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت کے جانے مانے سرینا ہوٹل پر چھاپہ مارا. تفصیلات کے مطابق حفظانٍ صحت کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلعی انتظامیہ نے سریناہوٹل کے کچن کی بیکری اورفوڈ سٹور پر چھاپہ مارا جہاں زخمی ہاتھوں کے ساتھ باورچی کھانا بناتے ہوئے پائے گئے جبکہ کچن کی صفائی گذشتہ ایک سال سے نہیں کی گئی تھی، انتظامیہ نے ایک سال پرانا فریز کیاگیاچکن بھی قبضہ میں لے کر کچن کی بیکری اور فوڈ سٹور سیل کردیا۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر وقاص نے بتایاکہ ملازمین کی ویکسینیشن بھی نہیں کروائی گئی، جبکہ کھانے کی تیاری میں غیرمعیاری غذائی اشیا کا استعمال بھی کیا جا رہا تھا.

متعلقہ عنوان :