امریکہ پاکستان میں جمہوریت کی مدد نہیں کرتا ‘ امریکی جریدہ

بدھ 21 اکتوبر 2015 14:23

امریکہ پاکستان میں جمہوریت کی مدد نہیں کرتا ‘ امریکی جریدہ

واشنگٹن ((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اکتوبر۔2015ء) )امریکی جریدے”فارن پالیسی “ نے اپنی حالیہ رپورٹ بموضوع ”واشنگٹن پاکستان میں جمہوریت کی مدد نہیں کرتا“ میں لکھا ہے کہوزیر اعظم نواز شریف کا دورہ واشنگٹن پاکستان میں جمہوریت کو تقویت دینے میں بہت کم معاون ہوگا۔ نجی ٹی وی کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان میں امریکہ کے زیادہ ترمفادات سیکورٹی سے متعلق ہیں ، اکثر سلامتی کے معاملات کیلئے امریکہ کو پاکستانی فوجی حکام سے بات کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

نوازشریف اور امریکی صدر اوباما کے درمیان ملاقات سے اہم نتائج کی توقع نہیں ہونی چاہئے ، یہی وجہ ہے کہ اہم ایجنڈے میں انسداد دہشت گردی تعاون، جوہری سلامتی، طالبان کے ساتھ افغانستان امن عمل شامل ہیں جن پر وزیر اعظم نہیں فوج حتمی فیصلہ کرتی ہے۔

(جاری ہے)

اوباما نوازشریف ملاقات کے بعدآئندہ ماہ امریکی صدر اور جنرل راحیل شریف کے درمیان بھی اہم ملاقات ہونے والی ہے۔جریدے کے مطابق امریکہ کو پارلیمنٹ اور پولیس جیسے سویلین اداروں کو مضبوط کرنے میں پاکستان کی مدد کرنی چاہیے۔ پاکستان میں جمہوریت ابھی بھی نامکمل ہے۔امریکی حکومت نے2009 سے 2014کے درمیان پاکستان میں جمہوریت اور اسلوب حکمرانی کی امداد میں 40 کروڑ ڈالر امداد دی اور حال ہی میں پارلیمانی خدمات کے لئے بھی مدد دی۔

متعلقہ عنوان :