اسلام آباد : وفاقی حکومت نے 9 اور10 محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 21 اکتوبر 2015 11:26

اسلام آباد :  وفاقی حکومت نے 9 اور10 محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 اکتوبر 2015 ء) : وفاقی حکومت نے 9 اور 10 محرم الحرام کو دو روز کی سرکاری تعطیل کا اعلان کر دیا ہے . جس کے تحت عاشورہ محرم کے موقع پر 23 اور 24 اکتوبر کو تعطیلات ہوں گی.

(جاری ہے)

وزارت داخلہ کی جانب سے 9 اور 10 محرم الحرام کو سرکاری تعطیلات کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے. دوسری جانب 23 اور 24 اکتوبر بالترتیب جمعہ اور ہفتہ کو چھٹی منانے والے سرکاری ملازمین اتوار کی چھٹی سے بھی فائدہ اُٹھائیں گے ، عاشورہ کی چھٹیوں اور اتوار کی چھٹی سمیت سرکاری ملازمین رواں ہفتے 3 اکٹھی چھٹیاں منائیں گے.

متعلقہ عنوان :