راولپنڈی : ڈینگی کی صورتحال شدت اختیار کر گئی، سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 21 اکتوبر 2015 11:12

راولپنڈی : ڈینگی کی صورتحال شدت اختیار  کر گئی، سرکاری اسپتالوں میں ..

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 اکتوبر 2015 ء) : راولپنڈی میں ڈینگی کی صورتحال شدت اختیار کر گئی ہے . تفصیلات کے مطابق آج بھی 150 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق کی گئی ہے جس کے بعد ڈینگی میں مبتلا مریضوں کی سرکاری اسپتالوں میں مجموعی تعداد 2350 ہو گئی ہے. راولپنڈی کے سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی کے بڑھتے مریضوں کے پیشٍ نظر ایمرجینسی بھی نافذ کر دی گئی ہے جبکہ دوسری جانب اسپتال کا عملہ کم پڑتا دکھائی دے رہا ہے.

متعلقہ عنوان :