پاکستان کو امریکہ سے باہمی تعلقات پر توجہ اور چند مخصوص پہلوؤں پرموقف رکھنا چاہیے،آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے پاکستان کے موقف کو مانا گیا، امریکہ سے پاکستان کو معاملات شفاف رکھنے چاہئیں،سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کی نجی ٹی وی سے گفتگو

منگل 20 اکتوبر 2015 23:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20اکتوبر۔2015ء) سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ پاکستان کو امریکہ سے باہمی تعلقات پر توجہ اور چند مخصوص پہلوؤں پرموقف رکھنا چاہیے،آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے پاکستان کے موقف کو مانا گیا، امریکہ سے پاکستان کو معاملات شفاف رکھنے چاہئیں۔

(جاری ہے)

منگل کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا کہ امریکہ سے باہمی تعلقات پر توجہ رکھنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ میں نہیں سمجھتی کہ امریکہ سے پاکستان کے ایٹمی معاملات پر کوئی سمجھوتہ ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اپنے دور میں امریکہ سے ایسے معاملات پر کھل کر بات ہوئی، امریکہ سے پاکستان کو معاملات شفاف رکھنے چاہئیں،آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے پاکستان کے موقف کو مانا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ سے پاکستان کے باہمی تعلقات میں چند مخصوص پہلوؤں پرموقف رکھنا چاہیے۔