وزیراعظم نواز شریف 4روزہ سرکاری دورے پر واشنگٹن پہنچ گئے،ایئربیس پر امریکی محکمہ خارجہ کے اعلیٰ حکام اور امریکہ میں پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی اورملیحہ لودھی سمیت دیگر اعلیٰ افسران نے استقبال کیا،وزیراعظم کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا

منگل 20 اکتوبر 2015 23:40

وزیراعظم نواز شریف 4روزہ سرکاری دورے پر واشنگٹن پہنچ گئے،ایئربیس پر ..

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20اکتوبر۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف امریکی صدر باراک اوباما کی دعوت پر 4روزہ سرکاری دورے پر واشنگٹن پہنچ گئے،اینڈ ریوس ایئربیس پر وزیراعظم کا امریکی محکمہ خارجہ کے اعلیٰ حکام اور امریکہ میں پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی اور اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی سمیت دیگر اعلیٰ افسران نے استقبال کیا، اس موقع پر وزیراعظم کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پیر کی شب وزیراعظم نواز شریف امریکی صدر باراک اوباما کی دعوت پر 4روزہ سرکاری دورے پر واشنگٹن پہنچ گئے ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف کااینڈریوس ایئر بیس پر امریکی محکمہ خارجہ کے اعلیٰ حکام، پروٹوکول افسران اور امریکہ میں پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی اور اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی سمیت پاکستانی سفارتخانے کے دیگر اعلی افسران نے ان کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نواز شریف کے ہمراہ ان کی اہلیہ کلثوم نواز، صاحبزادی مریم نواز اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار ، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود تھے۔وزیراعظم نواز شریف (کل) بدھ کو امریکی وزیرخارجہ جان کیری سے ملاقات کریں گے جبکہ جمعرات 22اکتوبر کو امریکی صدر باراک اوباما سے ملاقات کریں گے جس میں دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اورخطے سمیت عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :