سابق چیئر مین سینیٹ سید نئیر حسین بخاری کی سندھ اور بلوچستان کی یونیورسٹیوں کے مطالعاتی دورے پر اسلام آباد آئے ہوئے طلباء سے ملاقات
منگل 20 اکتوبر 2015 21:17
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اکتوبر۔2015ء ) سابق چیئر مین سینیٹ سید نئیر حسین بخاری نے سندھ اور بلوچستان کی یونیورسٹیوں کے مطالعاتی دورے پر اسلام آباد آئے ہوئے طلباء سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم کے تصور کی روشنی میں پاکستان کو حقیقی فلاحی جمہوری مملکت بنانے کیلئے آئین کے نفاذ ، آئینی اداروں کے قیام ، ہر شہری کو بلا تفریق سیاسی و ریاستی امور میں براہ راست شرکت کے حق، وفاق کی اکائیوں کو آئینی خود مختاری ، وسائل کی منصفانہ تقسیم کے عوامی تحفے دیے ۔
آمرانہ ادوار کی ظالمانہ اور جابرانہ کاروائیوں ، ذاتی خواہشات اور مقاصد کو قومی مفاد پر ترجیح دینے کی پالیسیوں سے وفاق کو کمزور کیا گیا۔ سید نئیر حسین بخاری نے کہا کہ دہشت گردی ، فرقہ واریت اور بیرونی آلہ کاری آمرانہ ادوار کی پیداوار ہیں ۔(جاری ہے)
جمہوری و سیاسی قیادت نے عوامی حقوق کی فراہمی ، جمہوریت کے تسلسل کو قائم رکھنے ، بحالی جمہوریت اور جمہوریت کو مجبوط بنانے کیلئے جا ن و مال کی قربانیان دیں ، سیاسی جماعتیں اور قیادت قومی اور قیمتی اثاثہ ہوتی ہیں ہر شہری کے کاروبار مملکت میں کردار ادا کرنے سے دلیل اور مقالمے کے ذریعے سیاسی و نظریاتی مخالفت کو ختم کر کے برداشت کا کلچر فروغ پاتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ جدید علوم کے حصول کیلئھے تحقیقی مراکز اور عام ادارے جمہوی دور کی یاد گار ہیں درس گاہین در حقیقت محبت اور اخوت کی پیامبر اور جدید تعلیم و تحقیق کے مراکز ہیں ان مین موجود ملک کے کونے کونے کے اساتذہ اور طلباء پاکستان کی وحد ت کا گلدستہ ہیں طلباء کو تلقین کی کہ اقبال کے شاہین اور قائد اعظم کے اصل وارثوں کا ثبوت دے کر ملک میں تعلیم کو عام کرنے اور محبت و اخوت کی فضا کے فروغ کیلےء اپنا کردا ر ادا کری۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.