آمرانہ ادوار کی پالیسیوں سے وفاق کو کمزور کیا گیا، سید نئیر حسین بخاری
دہشتگردی ، فرقہ واریت اور بیرونی آلہ کاری آمرانہ ادوار کی پیداوار ہیں، طلباء ملک میں تعلیم کو عام کرنے اور محبت و اخوت کی فضا کے فروغ کیلےء اپنا کردا ر ادا کریں،سابق چیئرمین سینیٹ
منگل 20 اکتوبر 2015 20:01
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اکتوبر۔2015ء) سابق چیئر مین سینیٹ سید نئیر حسین بخاری نے سندھ اور بلوچستان کی یونیورسٹیوں کے مطالعاتی دورے پر اسلام آباد آئے ہوئے طلباء سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم کے تصور کی روشنی میں پاکستان کو حقیقی فلاحی جمہوری مملکت بنانے کیلئے آئین کے نفاذ ، آئینی اداروں کے قیام ، ہر شہری کو بلا تفریق سیاسی و ریاستی امور میں براہ راست شرکت کے حق، وفاق کی اکائیوں کو آئینی خود مختاری ، وسائل کی منصفانہ تقسیم کے عوامی تحفے دیے ۔
آمرانہ ادوار کی ظالمانہ اور جابرانہ کاروائیوں ، ذاتی خواہشات اور مقاصد کو قومی مفاد پر ترجیح دینے کی پالیسیوں سے وفاق کو کمزور کیا گیا۔ سید نئیر حسین بخاری نے کہا کہ دہشت گردی ، فرقہ واریت اور بیرونی آلہ کاری آمرانہ ادوار کی پیداوار ہیں ۔(جاری ہے)
جمہوری و سیاسی قیادت نے عوامی حقوق کی فراہمی ، جمہوریت کے تسلسل کو قائم رکھنے ، بحالی جمہوریت اور جمہوریت کو مجبوط بنانے کیلئے جا ن و مال کی قربانیان دیں ، سیاسی جماعتیں اور قیادت قومی اور قیمتی اثاثہ ہوتی ہیں ہر شہری کے کاروبار مملکت میں کردار ادا کرنے سے دلیل اور مقالمے کے ذریعے سیاسی و نظریاتی مخالفت کو ختم کر کے برداشت کا کلچر فروغ پاتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ جدید علوم کے حصول کیلئھے تحقیقی مراکز اور عام ادارے جمہوی دور کی یاد گار ہیں درس گاہیں در حقیقت محبت اور اخوت کی پیامبر اور جدید تعلیم و تحقیق کے مراکز ہیں ان مین موجود ملک کے کونے کونے کے اساتذہ اور طلباء پاکستان کی وحد ت کا گلدستہ ہیں طلباء کو تلقین کی کہ اقبال کے شاہین اور قائد اعظم کے اصل وارثوں کا ثبوت دے کر ملک میں تعلیم کو عام کرنے اور محبت و اخوت کی فضا کے فروغ کیلےء اپنا کردا ر ادا کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.