وزیراعظم کا دورہ امریکہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے،دورے کا مقصد دو طرفہ تعلقات میں فروغ اور استحکام ہے،پاکستان ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے اور مثبت تعلقات چاہتا ہے، وزیراعظم کی مثبت کوششوں کا بھارت نے جواب نہیں دیا ،پاکستان امریکہ کے ساتھ دفاع ، اقتصادی تعلیم اور دوسرے شعبوں میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں،امریکی منڈیوں تک زیادہ سے زیادہ رسائی چاہتے ہیں،موجودہ حکومت معاشی اور توانائی ایجنڈے پر تیزی سے کام کر رہی ہے،آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے،آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا،پاکستان اور چین کے تعلقات مثالی ہیں،سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری کی پریس کانفرنس

پیر 19 اکتوبر 2015 23:26

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19اکتوبر۔2015ء) سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا دورہ امریکہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے،دورے کا مقصد دو طرفہ تعلقات میں فروغ اور استحکام ہے،پاکستان ہمسائیوں کے ساتھ اچھے اور مثبت تعلقات چاہتا ہے، وزیراعظم کی مثبت کوششوں کا بھارت نے جواب نہیں دیا،پاکستان امریکہ کے ساتھ دفاع ، اقتصادی تعلیم اور دوسرے شعبوں میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں،امریکی منڈیوں تک زیادہ سے زیادہ رسائی چاہتے ہیں،موجودہ حکومت معاشی اور توانائی ایجنڈے پر تیزی سے کام کر رہی ہے،آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے،آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا،پاکستان اور چین کے تعلقات مثالی ہیں۔

وہ پیر کو یہاں پریس کانفرنس کر رہے تھے، اس موقع پر ان کے ہمراہ امریکہ میں پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم کا دورہ امریکہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے،وزیراعظم باراک اوباما کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں، دورے کا مقصد دو طرفہ تعلقات میں فروغ اور استحکام ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم دورے کے دوران امریکی صدر اور دوسرے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے، پاکستان امریکہ کے ساتھ دیرپا شراکت داری کا خواہاں ہے، پاکستان ہمسائیوں کے ساتھ بہتر تعلقات رکھنا چاہتا ہے۔

سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ پاکستان پرامن اور مستحکم افغانستان کا خواہاں ہے،بہت خلوص اور نیک نیتی کے ساتھ افغان امن و عمل کا حصہ بنے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ کثیر الجہتی شراکت داری ہماری ترجیح ہے،دفاع ، اقتصادی تعلیم اور دوسرے شعبوں میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں،پاکستان امریکہ سے عوامی سطح پر تعلقات کا فروغ چاہتا ہے، موجودہ حکومت معاشی اور توانائی ایجنڈے پر تیزی سے کام کر رہی ہے، معاشی اصلاحات کا جامعہ پروگرام تیزی سے جاری ہے۔

اعزاز احمد چوہدری نے کہا کہ بیرونی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بڑھا ہے،امریکی منڈیوں تک زیادہ سے زیادہ رسائی چاہتے ہیں، امریکہ کے ساتھ دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانا چاہتے ہیں، خواتین کو با اختیار بنانے کے حوالے سے بھی امور پر بات چیت ہو گی۔ سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات بہترین مثال ہیں، چاہتے ہیں کہ اقتصادی منصوبے میں امریکہ بھی شامل ہو۔

پاک بھارت تعلقات کے بارے میں سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ پاکستان اپنے ہمسائیوں کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے، وزیراعظم نواز شریف نے بھارت سے اچھے تعلقات کیلئے پہل کی، بھارت کی طرف سے وزیراعظم نواز شریف کی مثبت کوششوں کا جواب نہیں آیا، لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کو بھی زیر بحث لائے۔ دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن کے بارے میں اعزاز احمد چوہدری نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج کا آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے اور یہ آپریشن آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گا۔

اس موقع پر امریکہ میں پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ وزیراعظم امریکی اہم ارکان سے ملاقاتیں کریں گے، امریکہ میں پاکستانی کمیونٹی بھی وزیراعظم سے ملاقات کرے گی،مختلف وزارتوں سے تعلق رکھنے والی پاکستانی امریکن وزیراعظم سے ملاقاتیں کریں گے،وزیراعظم سے اہم امریکی وزراء کی ملاقاتیں بھی شیڈول میں شامل ہیں۔