حرمین ریلوے کے مسافر مکہ اور جدہ کیلئے 20 ریال، مکہ اور مدینہ کیلئے 110 ریال ادا کریں گے ،سعودی ریلوے حکام

اتوار 18 اکتوبر 2015 23:46

حرمین ریلوے کے مسافر مکہ اور جدہ کیلئے 20 ریال، مکہ اور مدینہ کیلئے 110 ..

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18اکتوبر۔2015ء) سعودی ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ حرمین ریلوے سروس استعمال کرنے والے مسافر مکہ اور جدہ کے درمیان سفر کرنے کیلئے 20 ریال جبکہ مکہ اور مدینہ کیلئے سفر کیلئے 110 ریال ادا کریں گے ۔ سعودی ریلوے حکام کے مطابق حرمین ہائی سپیڈ پراجیکٹ منصوبے کی تکمیل کے بعد مسافر مکہ اور جدہ کے درمیان سفر کیلئے 20 ریال ادا کریں گے ۔

(جاری ہے)

مسافروں کو مکہ اور مدینہ کے درمیان سفر کرنے کیلئے 110 ریال ادا کرنے ہوں گے ، یہ دنیا میں ہائی سپیڈ ٹرین کا سب سے کم ترین کرایہ ہے ۔ ریلوے اہلکار کا کہنا ہے کہ جدہ اور مکہ کے درمیان ہر گھنٹے بعد سات ٹرینیں چلانے اور ایک ٹرین مکہ اورمدینہ کے درمیان ہر آدھے گھنٹے بعد چلانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے ۔ریلوے آپریشن کی آسانی اور مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے دس ماہ قبل انجنوں کی دستیابی کے بعد ٹرین کی آزمائشی سروس کا آغاز کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :